گارگی بنرجی: کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں ڈیبیو کرنے والی سب سے کم عمر خاتون کھلاڑی

0
0

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں ایسے کھلاڑیوں کی کہانیاں نمایاں طور پر نظر آجائیں گی جنہوں نے اپنےراستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو توڑا اور اپنی پوری لگن ، محنت اور عزم سے کھیلوں کے شعبے میں اپنے دیرپا نقش قائم کئے۔ ایسی ہی ایک کہانی گارگی بنرجی کی ہے، جو ہندستانی کرکٹ خاتون ٹیم کی ایک نوجوان ٹیلنٹڈ کرکٹر رہی ہیں جنہوں نے ہندوستان کی سب سے کم عمر کرکٹ ڈیبیو کرنے والے کے طور پر اپنا نام روشن کیا۔

گارگی بنرجی کا کرکٹ سفر پرُعزم، جذبہ اور رکاوٹوں کو توڑنے کی کہانی ہے۔ چونکہ انہوں نے اپنا کرکٹ سفر بہت چھوٹی عمر میں شروع کیا اور نوعمری میں ہی بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کیا۔ چیلنجوں کا سامنا کرنے اور فوری کامیابی حاصل نہ کرنے کے باوجود، وہ ثابت قدم رہی اور بالآخر ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں کرکٹ میں اپنی منفرد شناخت قائم کی۔اکثر کہا جاتا ہے کہ سچن تندولکر اور شیفالی ورما ہندستانی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں لیکن ہندستان کی کرکٹ تاریخ میں گارگی بنرجی کے پاس ہندوستان کے لیے تمام فارمیٹس میں ڈیبیو کرنے کا ریکارڈ ہے۔ جنہیں ہندستانی ٹیم میں سب سے کم عمر کرکٹرہونے کا شرف حاصل ہے۔ ایک سابق ٹیسٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹر ہیں جنہوں نے ہندوستان کی نمائندگی کی۔ تمام فارمیٹس میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی سب سے کم عمر کرکٹر گارگی بنرجی ، جو ایک قابل ذکر خاتون ہیں انہوں نے صرف 14 برس اور 165 دن کی عمر میں سال 1978 میں اپنا ڈیبیو کیا۔ لیکن جو چیز اس کی کہانی کو مزید ناقابل یقین بناتی ہے وہ یہ ہے کہ ان کا ڈیبیو کسی عام میچ میں نہیں تھا، بلکہ یہ کولکتہ کے مشہور ایڈن گارڈن میں انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کھیل کے عظیم الشان اسٹیج پر ہوا۔ یہ تاریخی لمحہ خواتین کے ورلڈ کپ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران پیش آیا۔ گارگی بنرجی کا سفر واقعی ریکارڈ بک کے قابل ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا