گائوں کے سبھی افراد قوت گویائی اور قوت سماعت سے محروم

0
133

ڈوڈہ گندوکاگائوں دادھکی’سائیلنٹ ویلیج آف انڈیا‘جہاں لوگوں نے بڑھ چڑھ کرحق رائے دہی کاکیااستعمال
یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے سب ڈویژن گندو کے دادھکی گائوں جس کو’’ سائیلنٹ ولیج آف انڈیا ‘‘کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کے لوگوں نے جمعے کے روزاپنی رائے دہی کا استعمال کیا۔بتادیں کہ گائوں کے سبھی افراد قوت گویائی اور قوت سماعت سے محروم ہیں۔اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے دور افتادہ علاقے دادھکی کے لوگوں نے جمعے کی صبح ہی اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔
نامہ نگار نے بتایاکہ مذکورہ گاوں کے لوگ قوت سماعت اور قوت گویائی سے محروم ہیں اور اس گاوں کو ’’سائیلنٹ ولیج آف انڈیا ‘ کے نام بھی جانا جاتا ہے۔سابق ڈی ڈی سی چیرمین حنیف احمد جو کہ اس گاوں کا واحد ایسا فرد ہے جو بول سکتا ہے نے بتایا :’جمعے اعلیٰ الصبح ہی قوت سماعت اور گویائی سے محروم لوگوں نے اپنی حق رائے کا استعمال کیا۔ ‘انہوں نے کہاکہ یہاں کے لوگوں کو بہت سارے مشکلات کا سامنا ہے ،سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پیدل مسافت طے کرنے پر مجبور ہوناپڑرہا ہے۔
ان کے مطابق یہاں کے لوگوں کے ساتھ صرف دعوئے اور وعدئے کئے گئے لیکن آج تک قوت سماعت اور گویائی سے محروم لوگوں کو سبھی سہولیات فراہم نہیں کی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ لوگ سن اور بول نہیں سکتے اسی لئے گاوں موجودہ سائنسی دورمیں اٹھارہویں صدی کا منظرپیش کررہا ہے۔ سابق ڈی ڈی سی چیرمین نے بتایا کہ علاقے میں اسکول بھی نہیں جس وجہ سے بچے تعلیم کے نور سے محروم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا