ادھمپور کی تحصیل گھورڈی کا ایک پرائمری اسکول بغیر چھت کے
اسکولی بچے کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور : محکمہ تعلیم کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ؟؟
ونے شرما
ادھمپور//ضلع ادھمپور کے تحت تحصیل گھورڈی میں واقع سیرالا پنچایت کا ایک پرائمری اسکول جس کی چھت گرے ہوئے گزشتہ ایک سال سے بھی زائد کا عرصہ ہو گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے اسکولی بچوں کو بیٹھنے کے لئے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ جبکہ پچھلے تقریباً ایک سال سے اسکولی طلاب کو کھلے آسمان تلے بیٹھنے کے لئے مجبور ہونا پڑ رہا ہے ۔ لیکن با وجود اس کے ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد اس وقت تک محکمہ تعلیم کو نہ تو ان بچوں کا ترس آیا ہے اور نہ ہی محکمہ کو شرم و حیا آئی ہے کہ چھت کے بغیر یہ اسکول محکمہ تعلیم پر ایک سیاہ دبہ جو اس کے سارے دعوﺅں کو بے بنیاد ثابت کر دیتا ہے ۔ تاہم اسی سلسلہ میں اسکول کی خستہ حالت کو لیکر اسکولی بچوں اور ان کے والدین نے محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاج کیا ۔واضح رہے تحصیل گھورڈی میں واقع سےربالا پنچایت میں بنا سرکاری پرائمری اسکول جو کہ گزشتہ سال تیز آندھی طوفان کے کی وجہ سے اس اسکول کی چھت اڑگئی تھی اور اسکول کے کمروں کو بھی زبر دست نقصان پہنچا تھا، اور اس اسکول میں پڑھنے والے طلاب کو پورے سال کھولے آسمان تلے پڑھنے کے لئے مجبور ہونا پڑا اور اسکول کی مرمت کے لئے اسکولی طلباءکے والدین اس مسئلہ کو لے کر کئی بار محکمہ تعلیم کے دفتر تک رابطہ کیا۔ لیکن باوجود اس کے محکمہ کے اعلی افسران نے یقین دہانی دے کر کام چلا یا اور اسکول کے بچوں کے والدین اس آس میں تھے کی نیا سےشن شروع ہوتے ہی اسکول کی مرمت محکمہ تعلیم کروا دے گا ۔لیکن بچے نئی کلاسوں میں بیٹھ بھی گئے لیکن محکمہ تعلیم نے اسکول کی خستہ نہیں بدلی، جس کو لے کر آج اسکول کے بچوں کو محکمہ تعلیم کے خلاف زوردار احتجاج کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑا اور ضلع کمشنر سے مطالبہ کیا ان اسکول کی عمارت میں چھت ڈال کر دی جائے تاکہ وہ کمروں اندر بیٹھ کر پڑھ سکے۔