سانبہ میں تعلیمی اور طبی اداروں میں یوم سوچھتا کے سلسلے میں تقاریب کا اہتمام

0
0

اعجازقیصرکی سوچھ بھارت ابھیان کی عمل آوری کے سلسلے میں انجام دیئے گئے رول کوقابل ستائش قراردیا
لازوال ڈیسک
سانبہ //گرام سوراج ابھیان کے تحت مقررہ نشانوں کوحاصل کرنے کےلئے ضلع انتظامیہ سانبہ کی جانب سے متعدداسکولوں اورطبی اداروںمیں یوم سوچھتاکے سلسلے میں تقریبات کاانعقاد کیاگیا۔اس دوران ضلع بھرمیںاسپتالوں،اسکولوں اورآنگن واڑی مراکز میں صفائی مہم شروع کی گئی۔ایم ایل اے سانبہ ڈاکٹر ڈی کے منیال وضلع ترقیاتی کمشنر ایس راجندرسنگھ تارا نے موضع دیانی میں باقی ماندہ گھروں کے لئے بیت الخلاﺅں کی تعمیر کاسنگ بنیاد رکھ کرصفائی مہم کاافتتاح کیا۔اسسٹنٹ کمشنرڈیولپمنٹ اعجازقیصر اورمحکمہ ترقی کے افسران بھی اس موقعہ پرموجودتھے۔ ضلع ترقیاتی کمشنرنے اس موقعہ پرطلباءسے کہاکہ وہ ضلع میں صحت وصفائی اس مہم کوکامیاب بنانے کےلئے نمایاں رول ادا کریں اورعوام میں صحت وصفائی کی اہمیت اورکھلے میں بیت الخلاءجانے کے نقصانات کے بارے میں جانکاری فراہم کریں ۔انہوں نے اے سی ڈی اعجازقیصرکی سوچھ بھارت ابھیان کی عمل آوری کے سلسلے میں انجام دیئے گئے رول کوقابل ستائش قراردیا۔ڈی کے منیال نے طلباءسے کہاکہ وہ سماج میں صحت وصفائی یقینی بنانے کاپختہ عزم کریں اوربیت الخلاﺅں کی تعمیراوراستعمال کےلئے عام لوگوں میں بیداری لائیں ۔بعدازاں میڈیاافرادسے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ڈی سی سانبہ نے انہیں ایسے اہم مواقعوں کی زیادہ سے زیادہ تشہیردینے کی تلقین کی تاکہ عوام صحت وصفائی کی اہمیت کے بارے میں روشناس ہوسکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا