کیرالہ سیلاب زدگان کے لئے ایک لاکھ روپے کا چیک

0
27

تنظیم علماء اہل سنت والجماعت پونچھ کی جانب سے مالی اعانت
سیدنیازشاہ
پونچھ؍؍علماء اور عوام کی نمائندہ تنظیم علماء اہل سنت والجماعت پونچھ کی جانب سے کیرالہ میں ہوئے قیامت خیز اور تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لئے ایک لاکھ روپے کی امداد کا چیک ارسال کیا گیا ہے۔ تنظیم جوگذشتہ بارہ سالوں سے دینی وسماجی خدمات کے میدان میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کررہی ہے علماء مدارس اور عوام کے دینی وسماجی مسائل کے حوالہ سے تنظیم علماء اہل سنت والجماعت کا بے حد اہم کردار رہا ہے تنظیم کی جانب سے اس سے قبل بھی متعدد مواقع پر کمزور طبقات اور متاثرین کو مالی امداد فراہم کرچکی ہے اس کے علاوہ تعلیم کے میدان میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو انعامات اور اعزازات سے بھی نوازاچکی ہے۔ تنظیم نے اپنے فنڈ سے کیرالہ کے سیلاب زندگان کے لئے جمعیۃ علماء ہند کے توسط سے ایک لاکھ روپے کا چیک ارسال کیا ہے جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ کیرالہ میں ہوئے حالیہ سیلاب سے لاکھوں لوگ متاثر اور بے گھر ہوئے ہیں ایسے میں تنظیم کا یہ قدم قابل صدستائش ہے اس موقعہ پر تنظیم کے صدرمولانا سعید احمد حبیب اور جنرل سکریٹری مولانا محمد عبد اللہ قاسمی اور بزرگ عالم دین مولانا محمد حسین قاسمی نے ایک لاکھ کے اس چیک کو جمعیۃ کو بھیجا اس موقعہ پرتنظیم کے صدر مولانا سعید احمد حبیب نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سماج کے کمزور طبقات اور حادثات کے متاثرین لوگوں کی امداد کواپنا شعار بنائیں اور جہاں بھی موقعہ ملے غربا اور کمزور لوگوں کی مدد کریں مولانا نے تنظیم کے لئے مالی تعاون کی بھی اپیل کی تاکہ تنظیم اس طرح کے فلاحی کاموں کے سلسلے کو جاری رکھ سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا