ملک وملت کی ترقی نوجوان طبقہ سے ہی ممکن :نوجوت سنگھ سدھو

0
34

روحانی تعلیم کے ذریعہ ہی ظلم وتشدد کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے :شیخ ابوبکر احمد

لازوال ڈیسک
کالی کٹ ؍؍یونائیٹیڈ نیشن آرگنائیزیشن اور جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے اشتراکی تعاون سے منعقدہ آج سے سہ روزہ گلوبل یوتھ میٹ کا افتتاح سابق کر کٹر اور پنجاب کے کلچرل اینڈ ٹورزم منسٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کیا ۔سدھو نے نوجوان طبقہ کو ملک وملت کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرنے کی بات کہی ۔انہوں نے کہاکہ نواجوان طبقہ ہی عالمی طاقت اور ملکی ترقی کا ضامن ہے ۔سدھونے کہا کہ نوجوان طبقہ کو ہر میدان میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ یوتھ امپرومنٹ سپرپاور کی حیثیت رکھتا ہے ۔اس موقع پر شیخ ابوبکر احمد نے کہا کہ عالمی برادری متحدہوکر دہشت گردی کا خاتمہ کرے ۔شیخ نے کہاکہ روحانی تعلیم کے ذریعہ ہی ظلم وتشدد کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔واضح رہے کہ یونائیٹیڈ نیشن آرگنائیزیشن اور جامعہ مرکز کے اشتراک سے آج یہاں کالی کٹ کے نالج سٹی میں سہ روزہ گلوبل یوتھ کانفرنس کا افتتاح عمل میں آیا ۔ پروگرام سے سابق ڈپلومیسی اینڈ یونین منسٹر شنکر ایار نے عالمی دہشت گردی کے خاتمہ کے تئیں یو این او کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور انسانی حقوق کی بقا اور اقلیتی سلامتی کی خاطر مختلف نکات پر گفتگو کی ۔خبر کے مطابق سہ پروگرام میں مختلف ملی ،مذہبی ،سماجی ،تعلیمی،ثقافتی ،رفاہی نشست شامل ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا