کیجریوال گرفتار، سپریم کورٹ میں اپیل

0
0

بی جے پی کی سیاسی ٹیم (ای ڈی) کیجریوال کی سوچ کو قید نہیں کر سکتی:مان
یواین آئی

نئی دہلی؍؍دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کے پہلو کی جانچ کے سلسلے میں گرفتار کر لیا۔عام آدمی پارٹی کے کنوینر مسٹر کیجریوال کو ای ڈی حکام کی طرف سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا۔مسٹر کیجریوال کی گرفتاری کے بعد ان کی قانونی ٹیم اپیل کرنے سپریم کورٹ پہنچ گئی تھی۔اس سے پہلے دن میں، دہلی ہائی کورٹ نے مسٹر کیجریوال کی گرفتاری سے بچنے سے متعلق عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔ اس کے بعد ای ڈی حکام کی ٹیم تلاشی کے لیے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچی اور ان سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔
کیجریوال کے کابینہ کے ساتھی سوربھ بھاردواج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ‘‘وزیر اعلیٰ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ای ڈی کی ٹیم کسی بھی باہری شخص کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہی تھی۔ دہلی کے کابینہ وزیر سوربھ بھاردواج نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہاں ای ڈی کا چھاپہ مارا گیا ہے۔ پولیس کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہی۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کو گرفتار کرنے کی پوری تیاریاں ہیں۔ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہرعام آدمی پارٹی کے لیڈروں نے کہا کہ چھ سے آٹھ افسران کی ایک ٹیم وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے اندر گئی ہے۔
دریں اثنا، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے کہا، ’’بی جے پی کی سیاسی ٹیم (ای ڈی) کیجریوال کی سوچ کو قید نہیں کر سکتی کیونکہ ’ آپ ‘ ہی بی جے پی کو روک سکتی ہے۔ سوچ کو کبھی دبایا نہیں جا سکتا۔‘‘مسٹر کیجریوال کی جانب سے سپریم کورٹ پہنچے وکلاء نے وزیر اعلیٰ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کیس کی فوری سماعت کی درخواست کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا