انتخابی بانڈز کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو سونپ دیئے
یواین آئی
نئی دہلی؍؍اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے جمعرات کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ اس نے انتخابی بانڈز سے متعلق حروف نمبر سمیت تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کر دی ہیں۔سپریم کورٹ کے سامنے حلف نامہ داخل کرتے ہوئے ایس بی آئی کے چیئرمین دنیش کمار کھارا نے کہا ہے کہ بینک نے انتخابی بانڈز کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کر دی ہیں۔
تاہم، حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ "سیاسی جماعتوں کے مکمل بینک اکاؤنٹ نمبر اورکے وائی سی تفصیلات کو عام نہیں کیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے ان اکاؤنٹس کی سیکیورٹی (سائبر سیکیورٹی) سے سمجھوتہ ہوسکتا ہے۔ اسی طرح خریداروں کی کے وائی سی تفصیلات بھی نہیں عام کیا جا رہا ہے۔”
حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ ایس بی آئی نے اب بانڈ کے خریدار کا نام، بانڈ کی قیمت اور منفرد نمبر، بانڈ کو چھڑانے والی پارٹی کا نام اور ان کے بینک اکاؤنٹ کے آخری چار ہندسوں، بانڈ کی قیمت اور نمبر کا انکشاف کیا ہے۔حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ ایس بی آئی نے اب تمام تفصیلات کا انکشاف کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے 15 فروری 2024 کے فیصلے اور 18 مارچ 2024 کے احکامات میں شامل ہدایات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو تمام تفصیلات (مکمل اکاؤنٹ نمبر اور کے وائی سی تفصیلات کے علاوہ) سونپ دی گئی ہیں۔