کیا موسم سرما میں دہی کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے؟

0
0

گرمیوں میں شوق سے کھایا جانے والا دہی کا استعمال سردیوں کے موسم میں کم ہوجاتا ہے، لیکن کیوں؟ —۔ سردیوں کا موسم قریب ہے، اور یقیناً وہ لوگ جنہیں سال کا یہ موسم گرمیوں سے زیادہ پسند ہے وہ کافی خوش بھی ہوں گے۔ اس موسم کے آتے ہی لوگ اپنی صحت کو بہتر بنانے کا سوچ کر بہت سی چیزیں کھانا شروع کردیتے ہیں جبکہ بہت سی چیزیں سے پرہیز کرتے ہیں، ان میں سے ایک دہی بھی ہے۔ گرمیوں کے موسم میں شوق سے کھایا جانے والا دہی اب اس موسم میں اتنا پسندیدہ نہیں مانا جاتا۔ بہت سے لوگ ایسا مانتے ہیں کہ سردیوں کے موسم میں دہی کھانا چھوڑ دینا چاہیے، کیوں کہ اس کی وجہ سے گلا خراب ہوسکتا ہے۔ لیکن کیا یہ حقیقت ہے؟ ویسے تو دہی غذائیت سے بھرپور ہے جس میں ایسے جراثیم موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لیے مثبت مانے جاتے ہیں، اس میں بہت سے فائدہ مند وٹامن بھی موجود ہیں جبکہ پوٹیشیم، کیلشیم اور پروٹین بھی دہی میں پائے جاتے ہیں۔ بہت سے ہربل ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ سردیوں میں دہی کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس سے بلغم اور نزلے میں اضافہ ہوتا ہے، اور وہ لوگ جو پہلے سے کھانسی، نزلہ یا بخار جیسی بیماریوں میں مبتلا ہیں، ان کے لیے اس موسم میں خاص کر رات کے وقت دہی کھانا ٹھیک نہیں ہوتا۔ جبکہ سائنس کی اس حوالے سے مختلف سوچ ہے، اس کے مطابق دہی انسانی جسم میں قوت مدافعت کے لیے کافی بہترین غذا ہے، اس میں وٹامن بی 12 کی مقدار بھی کافی زیادہ ہے، اور سردیوں میں دہی کھانا صحت کو بہتر رکھ سکتا ہے۔ ہاں البتہ دہی کو سردیوں میں شام 5 بجے کے بعد کھانا نہیں چاہیے، کیوں کہ اس سے نزلہ ہوسکتا ہے۔ تو کیا آپ کو بالکل بھی دہی نہیں کھانا چاہیے، یا پھر کھانا چاہیے؟ اس سوال سے پریشان نہ ہوں، بلکہ اس کی مقدار کم کردیں اور اسے ٹھنڈا کرکے کھانے سے پرہیز کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا