کھٹانہ نے پاور پروجیکٹس اور فلاحی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے این ایچ پی سی کے افسران کی میٹنگ طلب کی

0
0

کشتواڑ، ڈوڈہ اور ریاسی اضلاع میں متاثرہ آبادی کے لیے اہم فلاحی اقدامات پر بات چیت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور رکن راجیہ سبھا، غلام علی کھٹانہ نے جموں و کشمیر میں جاری بجلی کے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن (این ایچ پی سی) کے سینئر حکام کے ساتھ ایک اہم میٹنگ طلب کی۔وہیں میٹنگ میں کشتواڑ، ڈوڈہ اور ریاسی اضلاع میں متاثرہ آبادی کے لیے اہم فلاحی اقدامات پر بھی بات کی۔اس موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر ریٹلی ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن لمیٹڈ اشوک کمار نوریال، ایم ڈی سی وی پی پی ایل، جموں، حسن ندیم، وسنت ہرمڈے جی ایم ای اینڈ سی، سی وی پی پی ایل، ششی پوک سنگھ سینئر منیجر آر ایچ پی سی ایل، پروین کمار تھاپا، اسسٹنٹ منیجر آر ایچ پی سی ایل موجود تھے۔اس میٹنگ کے دوران، ایم پی کھٹانہ نے متاثرہ کمیونٹیوں کی بہبود کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا،انہوں نے کشتواڑ-بٹوٹ ہائی وے پر ایک ٹراما سنٹر بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ہنگامی طبی خدمات کو بہتر بنایا جا سکے اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے دراب شالہ کے علاقے میں ایک صحت کی سہولت کے قیام پر بھی بات کی ۔انہوں نے کشتواڑ کے علاقے میں بڑے حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے کریش بیریئرز میں جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ NHPC کو اسکولوں میں سہولیات کو بڑھانے، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کی سہولیات کے لیے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پہل کرنی چاہیے۔ایم پی کھٹانہ نے محکمہ صحت کی مدد کے لیے ایمبولینسوں کے لیے CSR وسائل مختص کرنے پر بھی زور دیا۔اس دوران ایم پی کھٹانہ نے علاقے کی ہمہ گیر ترقی کے لیے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا