جی ڈی سی ڈوڈہ میں یوم دستور کی تقریب اختتام پذیر ہوئی

0
0

مختلف شعبہ جات کی جانب سے سرگرمیوں کا انعقاد کیاگیا، طلباء کی کثیر تعداد نے کی شرکت
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍’میرا آئین، میرا فخر‘ کے موضوع کے تحت بیس روزہ یوم دستورکی تقریبات آج جی ڈی سی ڈوڈہ میں اختتام پذیر ہوئیں۔ اس تھیم کے تحت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عطر سنگھ کوتوال کی مجموعی نگرانی میں مختلف شعبہ جات کی طرف سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔دریں اثناء کالج میں ’خواتین کے حقوق‘ پر ایک آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیاجہاں لیکچر ڈاکٹر جمشید احمد ایچ او ڈی انگلش نے دیا۔ اس پروگرام میں طلباء اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وہیںشعبہ تاریخ و اقتصادیات کے زیر اہتمام ’تعلیم کا حق‘ کے موضوع پر ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔16 نومبر کو ویمن ڈیولپمنٹ سیل نے فلسفہ اور ہندی کے شعبوں کے ساتھ مل کر اس تھیم کے تحت ’خواتین کے حقوق’ پر مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیاجہاں مقابلے میں دس طلبہ نے حصہ لیا۔ اس سلسلے میں شعبہ انگریزی کی جانب سے ’جسمانی سزا اور اس کے نتائج’ پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس میں10 سے زائد طلباء نے اس موضوع پر اظہار خیال کیا ۔تاہم 22 نومبر کو ویمن ڈیولپمنٹ سیل اور شعبہ فلسفہ کی جانب سے ’کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کی روک تھام‘ کے موضوع پر ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ آخر کار 25 نومبر 2023 کو تقریبات کا اختتام ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا