کچھ دوستوں کا ایک مثبت خیال! چینی سفیر کا ہند۔چین۔پاکستان کے مابین سہ فریقی بات چیت کا مشورہ

0
0


یواین آئی

نئی دہلیہندستان میں چین کے سفیر لووجھاوہوئی نے آج مشورہ دیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سے علیحدہ ہندستان۔ پاکستان اور چین کو سہ فریقی بات چیت کرنی چاہئے۔مسٹر لوو نے ایک سیمنار میں کہاکہ کچھ ہندستانی دوستوں نے مشورہ دیا ہے کہ ہندستان، چین اور پاکستان شنکھائی تعاون تنظیم سے علیحدہ اپنی سہ فریقی بات چیت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب چین، روس اور منگولیا سہ فریقی بات چیت کرسکتے ہیں تو ہندستان، پاکستان اور چین ایسا کیوں نہیں کرسکتے۔چینی سفیر نے کہاکہ ہمیں شنگھائی تعاون تنظیم ، برکس اور جی 20ممالک کے گروپ میں تال میل اور تعاون بڑھانے کی بھی ضرورت ہے جس سے عالمی چیلنجوں کا سامنا کیا جاسکے۔ہندستان اور پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بننے کے بعد اسی مہینہ چین کے کنگدو میں ہوئی چوٹی کانفرنس میں پہلی بار حصہ لیا تھا۔سوالات کے جواب میں انہو ں واضح کیا کہ سہ فرقی بات چیت کا مشورہ ہندستان کے ان کے کچھ دوستوں کا ہے اور یہ ایک مثبت خیال ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہ ابھی نہیں لیکن مستقبل میں یہ صحیح سمت میں اٹھایا گیا قدم ثابت ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ دو مہینوں میں چین کے وزیراعظم کے ساتھ رسمی اور غیررسمی بات چیت کے دوران مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا