مٹن میں سڑک حادثہ گجرات کی سیاح خاتون جاں بحق ،3افرادزخمی شاہ ہلال

0
0

اسلام آباد (اننت ناگ )//جنوبی قصبہ اننت ناگ کے مٹن میں گجرات کی خاتون سیاح سڑک حادثے کی شکار جبکہ 3افراد شدید طور پر زخمی ہوئے،اطلاعات کے مطابق سیاحتی مقام پہلگام سے سرینگر کی طر ف واپس آرہی ایک تویرا گاڑی زیر نمبر JK01X/7122کھانواڑی مٹن کے مقام پر تیز رفتاری کے سبب اُلٹ گئی بتایا جاتا ہے کہ تویرا میں سوار گجرات سے تعلق رکھنے والی سیاح خاتون وندانا نامی موقعہ پر ہی ہلاک ہوئی جبکہ مزید تین افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں زخمیوں میں جاں بحق ہوئی خاتون کا شوہر کیتُل بریتجی،یشا بریتجی ساکنان بروڈا گجرات اور ڈرائیور بشیر احمد آنچاری ساکنہ سعدکدل سرینگر کے بطور ہوئی،حادثے کی خبر سُنتے ہی مقامی لوگ جائے وقوع پر پہنچے اور گاڑی میں سوار سبھی افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال پہنچایا جبکہ گاڑی کو حادثے کی وجہ سے زبردست نقصان پہنچا ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی جبکہ لاش کو قانونی لوازمات پورا کرنے کیلئے اپنے تحویل لے لی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا