لازوال ڈیسک
کپوارہضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ میں مختلف ہنروں کے فروغ کے لئے ضرورتوں کی نشاندہی کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کے لئے آج ضلع ترقیاتی کمشنر خالد جہانگیر کی صدارت میں آج ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں اے ڈی سی،سی پی او،سوشل ویلفیئر آفیسر،ضلع آفیسر کے وی آئی بی اے ڈی ہنڈلوم ،سپر انٹنڈنٹ آئی ٹی آئی،منیجر ڈی آئی سی اور اینمل اینڈ شیپ ہسبنڈری کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔ضلع میںہنروں کے فروغ کو یقینی بنانے کے لئے ترقیاتی کمشنر نے مالی اداروں کو ضلع کے دیگر محکموں کے ساتھ باہمی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی تاکہ ضلع کے نوجوانوں دستکاری،وُڈ کارونگ اورروایتی کاموں کے فروغ میں اپنی خدمات کو پیش کرسکیں اوران شعبوں میں ضلع میںپیدا ہونے والے خام مواد کو پیداواری کاموں کے لئے بروئے کار لایا جاسکے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے متعلقین کو جام ،آنچار اوردیگر اشیا¿ کے لئے مینوفیکچر ونگ یونٹ قائم کرنے کی ہدایت دی۔