بھاجپا نے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ، مستقبل کے حالات مرکز کی سازش  ٹنڈوال اوقاف کی زمین سے کسی غیر کو کچھ نہیں دیا جانا چاہیے : خطیب غلام رسول 

0
0

 

عمرارشدملک

راجوریریاست جموں کشمیر کے موجودہ حالات پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی جامع مسجد راجوری کے خطیب غلام رسول نے کہا کہ بھاچپا نے منصوبہ بند سازش کے تحت ریاستی حکومت سے حمایت واپس لے لی ہے تاکہ فوج اور سیکیورٹی ایجنسیوں کو مکمل اختیارات دے کر قتل عام کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق نماز جمعہ سے قبل مرکزی جامع مسجد راجوری میں خطاب کے دوران خطیب غلام رسول نے بھاجپا اور مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ منصوبہ بند سازش کے تحت مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت سے حمایت واپس لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو ریاستی پی ڈی پی بھاجپا کی حکومت نے ریاست اور خاص طور پر وادی کشمیر میں ظلم وستم کیا اور اب تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار دینے کا وقت آیا تو بھاجپا نے حمایت واپس لے لی ۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا کے الیکشن 2019ہیں اس لئے بھاجپا نے پہلے ہی پی ڈی پی سے رشتے ختم کردے تاکاکہ ہندو ں کی حمایت حاسل ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا واستہ کسی بھی سیاسی پارٹی سے نہیں ہے لیکن عوام کی فلاح کے لئے سیاسی حکومت کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بھاجپا نے ریاست جموں کشمیر کی عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے تاکہ مرکز میں حکومت قائم رہے سکے ۔ خطیب غلام رسول نے کہا کہ گورنر راج نافذ ہونے سے عوام کو مختلف قسم کی پریشانیوں سے دو چار ہونا پڑئے گا اور ساتھ میں ریاست کے حالات بھی تباہ کن ہوسکتے ہیں اور تباہ کن حالات میں مرکزی حکومت کی خطرناک سازش ہے اور خون خرابہ بڑئے پیمانے پو بھی ہوسکتا ہے ، انہوں نے مرکزی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ظلم وستم اور خون خرابہ کے خلاف سخت مزاحمت کی جائے گی۔ وہیں اس موقع پر ٹنڈوال اوقاف کی زمین کے تنازعہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک فٹ زمین بھی کسی غیر کو نہیں دی جائے گی اور ہاں قبرستان ہے اور قبرستان ہی رہے گا اس لئے ضلع انتظامیہ ہوش سے کام لے کیونکہ اوقاف کی زمین کسی بھی صورت میں کسی کو بھی نہیں دی جائے گی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا