کپوارہ انسداد در اندازی آپریشن: دو در انداز ہلاک، آپریشن جاری: فوج

0
0

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر، // فوج کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے ضلع کپوارہ میں جاری انسداد در اندازی آپریشن کے دوران دو دراندازوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران جنگ جیسے سٹور بر آمد کئے گئے۔

فوج کی چنار کور نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا:’گولگڈار علاقے میں جاری آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا‘۔

https://www.joinindianarmy.nic.in/

انہوں نے کہا: ’اس دوران جنگ جیسے سٹور بر آمد کئے گئے علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے‘۔

فوجی ذررائع نے بتایا کہ یہ آپریشن در اندازی کے متعلق ایک اطلاع موصول ہونے کے بعد کپوارہ کے گوگلڈار علاقے میں جمعہ کے روز شروع کر دیا گیا تھا۔

قبل ازیں فوج کی چنار کور نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ’در اندازی کی کوشش کے بارے میں اطلاع موصول ہونے پر کپوارہ کے گوگلڈار علاقے میں جمعے کو فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے آپریشن شروع کر دیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’مستعد جوانوں نے مشکوک نقل و حمل دیکھی اور ان کو چلینج کیا جس کے نتیجے میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ مستعد جوانوں نے بھر پور کارروائی انجام دی۔

http://lazawal.com/?cat=

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا