رجسٹرڈ کارکنوں میں راشن کارڈوں کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کو بڑھانے کے لئے ایک اہم اقدام کے طور پر اِی ۔شرم پورٹل پر رجسٹرڈ کارکنوں کو مختلف سکیموںکے فوائد فراہم کرنے پر مرکوز ایکشن پلان کا جائزہ لینے کے لئے آج ایک میٹنگ طلب کیا۔میٹنگ میں سیکرٹری محنت و روزگار کے علاوہ پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی ، کمشنر سیکرٹری آئی ٹی،سیکرٹری قبائلی امور ، ایم ڈی، جے کے آر ایل ایم، لیبر کمشنر، این آئی سی کے نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔
https://jkgad.nic.in/leftMenu/CivilList.aspx
انہوں نے رجسٹریشن کے لئے اہلیت کے معیار کا خاکہ پیش کیا اور ای ۔شرم پہل کے تحت شامل شعبوں پر روشنی ڈالی اور مختلف محکموں میں مختلف شعبوں میں مزدوروں کی مدد کرنے کے لئے حکومت کے عزم کو اُجاگر کیا۔چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے رجسٹرڈ کارکنوں میں راشن کارڈوں کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا۔ اُنہوں نے تمام اہل کارکنوں کو راشن کارڈ جاری کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ کوریج میں موجود کسی بھی موجودہ خلا کی نشاندہی کریں اور اسے پرُکریں۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے بہت سے کارکنوں کے لئے غذائی تحفظ کو تقویت ملے گی جن کے پاس فی الحال ضروری وسائل تک رَسائی نہیں ہے۔
سیکرٹری محنت نے چیف سیکرٹری کو مزید بتایا کہ محکمہ سماجی بہبود کے محکمے کے ساتھ مل کر محنت کشوں کے لئے مختلف سماجی تحفظ کی سکیمیں شروع کر رہا ہے۔ اِس شراکت داری کا مقصد ایک مضبوط سپورٹ سسٹم فراہم کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کارکنوں کو وہ فوائد حاصل ہوں جن کے وہ حقدار ہیں۔چیف سیکرٹری نے ان اقدامات کی افادیت کو بڑھانے کے لئے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اَپنے محکمے کے نوڈل افسران مقرر کریں۔ یہ افسران اِس بات کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے کہ تمام سکیموں کے فوائد کو مؤثر طریقے اور رجسٹرڈ کارکنوں تک پہنچایا جائے۔ اُنہوں نے اہل کنبوں کی جامع کوریج کے لئے ان کی شناخت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
اَتل ڈولونے سوشل ویلفیئر، صحت اور سکولی تعلیم جیسے محکموں پر زور دیا کہ وہ اَپنے متعلقہ محکمانہ سکیموں سے کارکنوں کی سہولیت کے لئے مل کر کام کریں۔اُنہوں نے کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک مربوط نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ تمام متعلقہ شعبے رجسٹرڈ کارکنوں کی فلاح و بہبود میں اپنا رول اَدا کریں۔ اِس سے قبل سیکرٹری محنت و روزگارنے رجسٹرڈ غیر منظم کارکنوں کے موجودہ اعداد و شمار اور مختلف شعبوں میں ان کی تقسیم کی تفصیل کے بارے میں ایک جامع پرزنٹیشن پیش کی۔