کٹھوعہ معاملہ پر ریاستی کانگریس نے منافقانہ رویہ اختیار کیا : شہاب الحق بٹ

0
0

لازوال ڈیسک
ڈوڈہ//کٹھوعہ میں آٹھ سالہ معصوم بیٹی کے قتل و عصمت دری پر منافقانہ رویہ اختیار کرنے کے لئے جموں کشمیر پردیس کانگریس کو حدف تنقید بناتے ہوئے جموں کشمیر پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کے صدر ضلع ڈوڈہ شہاب الحق بٹ (علیگ) نے کہا ہے کہ اس قدر سانحہ پر جب نہ صرف ریاست یا ملک بلکہ پوری دُنیا نے اس انسانیت واقعہ کی مذمت کی ،وہیں ریاستی کانگریس نے منافقانہ رویہ اختیار کیا ریاستی صدر جے اے میر نے ہندو ایکتا منچ کی طرف سے قصورواروں کو بچانے کے لئے شروع کی گئی تحریک و CBIکے ذریعہ تحقیقات کے مطالبہ کی حمایت کی ،اور کانگریس رہنماو¿ں نے جموں میں جموں بار ایسوسیشن کی طرف سے CBIانکوائری و گناہ گاروں کو بچانے کے لئے دی گئی بند کال کی حمایت کے ساتھ ساتھ احتجاج میں شرکت کی ہے۔ جبکہ کانگریس صدر دہلی میں متاثرہ مقتولہ کے حق میں کینڈل مارچ کررہے تھے مگر ریاستی عوام نے دیکھ لیا کہ کل تک حکومت پر تنقید کرنے والے آج کیسے ووٹ سیاست کے لئے ہرجگہ نہ صرف موقف بدلتے ہیں بلکہ خود راہول گاندھی کی طرف سے مقتولہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور کینڈل مارچ کا چناب ویلی میں بھی کوئی اثر نظر نہ آیا، جبکہ چناب ویلی میں سیول سوسائٹی احتجاج کررہی تھی اور لوگ بلا لحاظ مذہب و ملت احتجاج کررہے تھے تو یہاں کے کانگریسی خاموش بیٹھ کر آر ایس ایس والوں کو خوش کرنے میں مصروف تھے ۔شہاب الحق بٹ نے مزید کہا کہ ہماری جماعت کا خاتون اہن محبوبہ مفتی صاحبہ کی قیادت میں شروع سے لے کر اس وقت تک ایک ہی موقف ہے اور ہم نے اقتدار جانے کی پرواہ کئے بغیر کھل کر اپنے احساسات وجذبات کا اظہار کیا ہے اور ہم ہر حال میں مقتولہ کو انصاف دلا کررہیں گے ،اور آئندہ ایسا واقعہ نہ ہو سخت ترین قانون بھی لائیں گے ،اور کانگریس کی بلی مکمل طور تھیلے سے باہر آئی ہے اور فرقہ پرست و عوام کو علاقائیت و مذہب اور زبان کے نام پر تقسیم کرنے والوں ، حیوانیت اور درندگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حمایت کرکے سب عیاں ہوگیا ہے کہ کانگریس بھی اُن ہی رنگوںمیں سے ایک رنگ ہے شہاب الحق بٹ نے نیشنل کانفرنس کی طرف سے ڈوڈہ میں افواہیں پھیلانے اور انتظامیہ و جوانوں کے درمیان خلیج پیدا کرانے کے لئے سازشوں کی بھی بھر پور الفاظ میں مذمت کی ہے کہ نیشنل کانفرنس ایک بار پھر ڈوڈہ میں 2016ءکی طرح حالات خراب کرکے پولیس اور نوجوانوں کے درمیان دوریاں پیدا کرکے کچھ لوگوں کو پس ِزندان دیکھنا چاہتی ہے جو ہم نہیں ہونے دیں گے۔ یہ نوجوان قوم کا سرمایا ہیں ان کے احساسات جذبات کی قدر کرتے ہوئے ہم اُن کی صحیح رہنمائی کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا