کٹھوعہ سانحہ : آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن ڈوڈہ کا کینڈل مارچ

0
0

مقتولہ کے ساتھ اظہار یکجہتی ،۔ملزمان کو سخت سے سخت سزا کا مطالبہ
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ//کٹھوعہ کے رسانہ گاو¿ں کی آٹھ سالی بچّی کو اغواہ کرکے سات روز تک عصمت دری کے بعد بیہمانہ قتل کے خلاف آل انڈیا سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈوڈہ نے بدھ کی شام بس اسٹینڈ ڈوڈہ میں موم بتیاں جلا کر مقتولہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملزمان کو سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا۔ سلیندر پریہار کی قیادت میں ہونے والے احتجاج مارچ کے شرکاءنے کٹھوعہ، یو۔پی کے اناو¿ اور گجرات میں عصمت دری کی مزمت کرتے ہوئے یہ مطالبہ بھی دوہرایا کہ اس قسم کے واقعات میں ملوث لوگوں کو سخت سے سخت پھانسی کی سزا ہونی چاہیے اور مقتولہ کی سماعت روزانہ کی بنیادوں پر خصوصی عدالتوں غیر جانبدار طریقہ سے ہونیچاہیے ۔تاکہ انصاف ہو مختلف نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے سلندر پریہار نے کہا کہ ایسے واقعات کو مذہبی نقط نظر سے دیکھنا تنگ، پسماندہ اور کمینی سوچ ہے ظلم ہر حال میں ظلم ہے اور ہم سب کو تمام وابستگیوں سے بالاتر ہو کر مظلوم کا ساتھ دینا چاہیے ۔ظالم کوئی اور اور مظلوم آپ کے دشمن کا بچّہ کیوں نہ ہو اور اِن واقعات کو کسی اور نظر سے دیکھنا یا سیاسی مفادات کے استعمال کرنا جرم کرنے والوں سے بھی بدتر ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا