کٹرہ میں سی بی سی کی ملٹی میڈیا نمائش چوتھے دن میں داخل 

0
0

طلباء نے عقیدتی رقص کے مقابلے اور ٹگ آف وار میں حصہ لیا
لازوال ڈیسک
کٹرہ؍؍کٹرہ میں سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن کے زیر اہتمام سیوا کے 9 سال ،سوشاشن اور غریب کلیان پر جاری آٹھ روزہ ملٹی میڈیا نمائش، نے جمعرات کو اپنے چوتھے دن میں داخل ہونے کے ساتھ ہی لوگوں کی تعداد میں قابل تعریف اضافہ دیکھا۔یہ نمائش، جس کا مقصد حکومت کی مختلف عوامی فلاحی اسکیموں اور پچھلے نو سالوں کے دوران مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری لانا ہے، سی بی سی کے فیلڈ آفس، ادھم پور کے ذریعہ 16 اکتوبر سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، کٹرہ میں منعقد ہو رہی ہے۔وہیںفلاحی اسکیموں کے بارے میں معلومات کو تصویری نمائشوں، معلوماتی اسٹینڈز، ماہرانہ لیکچرز،آئی ای سی مواد کے ساتھ ساتھ پرفارمنگ آرٹس اور ثقافتی پروگراموں کے ذریعے ایک مربوط انداز میں عوام تک پہنچایا جاتا ہے۔تاہم ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کی رکن کٹرہ نرملا دیوی نے چوتھے دن کارروائی کی صدارت کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے سی بی سی کی جانب سے نچلی سطح پر عوامی بیداری کے لیے کیے جانے والے اچھے کام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائش مقامی باشندوں اور عقیدت مندوں کے لیے حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے لیے چلائی جانے والی اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں جاننے کا ایک موقع ہے۔اس دوران اپنے خطاب میںغلام عباس، جوائنٹ ڈائریکٹر، سی بی سی، جموں و کشمیر اور لداخ ریجن نے کہا کہ بیداری عوامی بہبود کی اسکیموں کے کامیاب نفاذ کا پہلا قدم ہے اور سی بی سی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتا ہے کہ عوام کو فوائد حاصل کرنے کے لیے صحیح قسم کی معلومات میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کٹرہ میں ملٹی میڈیا نمائش کو اسٹیک ہولڈرز کے درمیان براہ راست بات چیت اور آسان اور تفریحی انداز میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔وہیںراہول کشن، برانچ ہیڈ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی)، کٹرہ نے بھی سامعین سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں مالی شمولیت، خود روزگار، کسانوں کی فلاح و بہبود، سماجی تحفظ اور غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی بہتری کے لیے مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا۔دریں اثناء گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، کٹرہ کے تعاون سے طلباء کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کے لیے عقیدتی رقص کا مقابلہ اور ٹگ آف وار شامل تھے۔اس دوران کٹرہ سب ڈویژن کے مختلف اسکولوں کے طلباء نے جوش و خروش سے ان تقریبات میں حصہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا