کوٹی چنڈیار دولہ سڑک خستہ حالی کا شکار،کئی مقامات پر پسیاں گر آنے سے سڑک کی حالت خراب

0
0

مقامی عوام مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ، ضلع انتظامیہ سے خصوصی مداخلت کی اپیل
حفیظ قریشی
بنی؍؍کوٹی چنڈیار دولہ سڑک کی خستہ حالی سے راہ چلتے مسافروں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹر اور یہاں علاقے کی ہزاروں کی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، حالیہ بارشوں کے بعد سے یہ سڑک جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ کے کارن بند ہے اور حالیہ بارشوں کے درمیان سڑک پوری طرح سے خراب ہو گئی ہے۔تاہم یہ سڑک درجنوں مقامات سے ٹوٹ گئی ہے اور کئی مقامات پر سڑک پر پسیاں گرآنے سے سڑک گزشتہ ایک ہفتہ سے بند پڑی ہوئی ہے لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہے جسکی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔
مقامی عوام کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ افسو س کا مقام ہے کہ سڑک بند ہے اور عوام پریشان ہے لیکن انتظامیہ کو ٹس سے مس نہیں۔مقامی عوام نے اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ اور ایل جی جموں وکشمیر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس سڑک کی حالت کو بہتر بنایا جائے تاکہ مقامی عوام کو مشکلات سے نجات مل سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا