ضلع کا درجہ دیا جائے اس سے کہ پہلے یہاں حکومت مخالف احتجاج کیا جائے:محمد شفیع
نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ // کوٹرنکہ میں معزز شہریوں نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کی جس میں نیشنل کانفرنس کے ضلع جنرل سیکریٹری الحاج چوھدری محمد شفیع، کانگریس بلاک صدر راج محمد راتھر، نیشنل کانفرنس بلاک صدر ایوب پہلوان، کالو خان موجودہ تھے اور مخلوط سرکار سے مطالبہ کیا کہ کوٹرنکہ کو الگ ضلع کا درجہ دیا جائے نیشنل کانفرنس کے ضلع جنرل سیکریٹری الحاج چوھدری محمد شفیع نے سرکارسے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کوٹرنکہ بہت ہی پسماندہ علاقہ ہے اور یہاں کوٹرنکہ سے نارلہ کوٹچروال 80 کلو میٹر دور ہے جبکہ بدھل پیڑی پروڑی کہاہ جمولہ گندو خواص یہ سب دور دراز علاقہ جات ہیں اور ان علاقہ جات کی عوام نہایت پسماندگی کا شکارہے ۔چوھدری محمد شفیع نے کہا کہ راجوری میںکوٹرنکہ کے دور دراز علاقہ جات کے غریب لوگوں کو تو گیٹ پر کئی گھنٹے کھڑا ہونا پڑتا ہے اگر کسی نے رحم کیا تو افسران سے ملایا نہیں تو خالی ہاتھ مایوسی کے عالم میں گھر واپس انہوں نے کہا کہ یہاں کوٹرنکہ میںدو پولیس تھانے ہیں دو منصف ہیں اور تین تحصیل جبکہ دو نیابتیں اور تین بلاک دفتر ہیں انہوں نے کہا کہ کوٹرنکہ بدھل کی عوام امن پسند ہے اس لئے یہاں احتجاج کرکے کوئی ماحول کو خراب نہیں کرنا چاہتا ہے لیکن اگر سرکاری حکمرانوں نے ہمارا مطالبہ پورا نہیں کیا تو شاید پھر ایک عجیب جیسے احتجاج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور جب یہ خاموش لوگوں کی آواز بلند ہوگی تب کسی کی یقین دہانی پر بھی سمجھوتہ نہی کیا جائے گا اس لئے ریاست جموں وکشمیر کی مخلوط سرکارسے یہ مطالبہ کیا جاتاہے کہ کوٹرنکہ کو الگ ضلع کا درجہ دیا جائے ۔انہوں نے مقامی ایم ایل اے وکابینہ وزیر چوھدری ذوالفقارعلی سے کہا ہے کہ یہاں کی پسماندگی کو یہاں کی عوام کی نمائدگی کرتے ہوئے سرکار کو کہیں اور کوٹرنکہ کو ضلع کا درجہ دلوائیں اس سے کہ پہلے یہاں حکومت مخالف احتجاج کیا جائے۔