راجوری کے ایجوکیشن زون خواص میں رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کی ماہانہ اجلاس منعقد

0
0

مقررین نے سرکار کو رہبر تعلیم اساتذہ کے تئیں روا رکھے سلوک کو افسوس ناک قرار دیا
عمر ارشد ملک
راجوری // ضلع راجوری کے تعلیمی زون خواص میں رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کی ماہانہ اجلاس منعقد ہوا – اس موقع پر فورم کے زونل اور ضلعی عہداران موجود تھے – میٹنگ میں مقررین نے رہبر تعلیم اساتذہ کو درپیش مختلف مسائل اور مشکلات کو ا±جاگر کیا -اس موقع پر فورم کے ضلع صدر راجوری آفتاب تانترے نے سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کئی بار کی گذارشات کے باوجود سرکار رہبر تعلیم اساتذہ کی تنخواو¿ں کو مرکزی بجٹ کے بجائے ریاستی بجٹ سے واگذار کر نے پر ناکام دکھائی دے رہی ہے – ا±نہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باجود سرکار رہبر تعلیم اساتذہ کی ٹرانسفر پالیسی کو لاگو نہیں کر رہی ہیں جو کہ افسوس ناک ہے – اس موقع پر مقررین نے رہبر تعلیم اساتذہ کے پانچ سالہ سروس کو سروس ریکارڈ میں شامل کر نے کے علاوہ بند پڑی تنخواو¿ں کی وقت پر واگذاری کے مطالبہ کیا – اس کے علاوہ زونل ممبران نے زون کے مختلف تنظیمی اور دیگر مسائل کو ضلع صدر کے سامنے رکھے اور انہیں حل کروانے کی اپیل کی جس میں مڈ ڈے میل کی بقایا جات کو واگذار کر نا وغیرہ شامل تھا -اس موقع پر زونل باڈی میں بھی کچھ ممبران کو شامل کیا گیا جو عہدے خالی پڑے تھے -اس موقع پرسیکریٹری جمیر سنگھ ، زونل صدر ناٹر سنگھ ، ترجمان اجیت سنگھ ،ضلع جنرل سیکٹری مجیب ملک ،ضلع نائب صدر نریش شرما ،محمد جمیل ، محمد جاوید ،محمد افضل ،رنجیت سنگھ و دیگران شامل تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا