کولگام میں چھٹی پر گھر آیا فوجی اہلکار گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ

0
0

باز یابی کیلئے کولگام کے متعد د علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری
شاہ ہلال

کولگام ؍؍جنوبی ضلع کولگام کے مضافاتی علاقہ میں عیدالاضحی سے قبل چھٹی پر گھر آیا فوجی اہلکار سنیچروار کی شام گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گیا ہے جس کی بازیابی کیلئے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ ادھر افراد خانہ نے پْر نم آنکھوں سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کو صیح سلامت گھر واپس بھیج دیا جائے۔نمائندے کو ملی اطلاعات کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کے اشتھل علاقہ سے تعلق رکھنے والا فوجی اہلکار گھر سے پراسر ار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے۔ افراد خانہ کے مطابق فوجی اہلکار جس کی شناخت جاوید احمد وانی ولد محمد ایوب وانی کے بطور ہوئی ہے سنیچروار کی شام دیر گئے گھر سے کچھ ضروری سامان لانے کیلئے نکلا تاہم وہ واپس نہیں لوٹ آیا۔ لاپتہ فوجی اہلکار کے اہل خانہ نے میڈیا کو بتایا کہ جاوید احمد جو کہ فوج میں ہے اور آجکل لہیہ کے گلوان گاٹی میں ڈیوٹی پر تعینات ہے عید الاضحی سے قبل چھٹی پر آیا تھا اور انہیں سوموار کو واپس ڈیوٹی پر جاناتھا۔ انہوں نے بتایا ’’گزشتہ شام وہ اپنی آلٹو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK18B-7201میں کھانے کی کچھ اشیاء خریدنے کیلئے چولگام گیا تھاجس کے بعد وہ واپس گھر نہیں لوٹ آیا ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ جاوید احمد کو ہر ممکن ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی تاہم ان کا کہیں اتہ پتہ نہیں ملا جس کے بعد پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے انہیں باز یاب کرنے کیلئے کارروائی شروع کر دی۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوجی اہلکار چھٹی پر تھا اور انہیں اغوا کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فوجی اہلکار کا پتہ لگانے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ ادھر لاپتہ فوجی اہلکار کے گھر والوں نے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ ان کے لخت جگر کو صیح سلامت گھر واپس بھیج دیا جائے۔ جاوید کی ماں کہہ رہی ہے ’’میرا بیٹا بے قصور ہے اور وہ بہت معصوم ہے۔ اگر میرے بیٹے نے کوئی غلطی کی ہے تو میں دامن پھیلا کر معافی مانگ رہی ہوں۔ میں سب سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے بیٹے کو گھر واپس آنے دیا جائے‘‘۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا