’ نام بدلنے سے بھی ووٹ نہیں ملیں گے‘

0
0

کانگریس نے 70 سال تک بچے کی طرح 370 کو گود میں پالا: شاہ
یواین آئی

اندور؍؍مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مدھیہ پردیش میں اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد ’انڈیا’ کو بالواسطہ نشانہ بناتے ہوئے آج کہا کہ کانگریس نے آرٹیکل 370 کو 70 سال تک بچوں کی طرح پالا اور کیا ایسے لوگوں کو نام بدلنے کے بعد ووٹ بھی دیا جا سکتا ہے؟مسٹر شاہ یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ڈویڑنل سطح کے بوتھ صدر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزرا نریندر سنگھ تومر، بھوپیندر یادو، اشونی وشنو، پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ، پارٹی کے ریاستی یونٹ کے صدر وشنودت شرما اور ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا بھی موجود تھے۔ .آرٹیکل 370 کی منسوخی کا پورا کریڈٹ وزیر اعظم نریندر مودی کو دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ کانگریس نے اپنے 70 سالہ دور حکومت میں آرٹیکل 370 کو بچوں کی طرح گود میں پالا۔ کانگریس سمیت ان کے اتحاد کی تمام پارٹیاں اسے ہٹانے کے خلاف تھیں۔ اگر آرٹیکل 370 کو تحفظ دینے والی کانگریس اپنا نام بدل بھی لے تو کیا پھر بھی اسے ووٹ دیا جا سکتا ہے؟اس سلسلے میں مسٹر شاہ نے کہا کہ شری رام للا ایودھیا میں سینکڑوں سالوں سے ایک خیمے میں تھے۔ کانگریس نے اس مندر کی تعمیر کو بھی الجھاکر رکھا۔ عدالت کا فیصلہ مسٹر مودی کے دور حکومت میں آیا اور پھر انہوں نے مندر کی تعمیر کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ اہلیا بائی ہولکر کے بعد اگر کسی نے ملک کے مندروں کی تزئین و آرائش کی ہے تو وہ ملک کے وزیر اعظم مودی نے کی ہے۔انہوں نے پاکستان کے بہانے کانگریس کی حکمرانی پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ‘سونیا منموہن کی حکومت’ میں پاکستان سے کوئی بھی آکر ہمارے ملک پر حملہ کرتا تھا اور اس وقت کی حکومت کو اس کی پروا تک نہیں ہوتی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد کے بعد پاکستان یہ بھول گیا کہ اب ہندوستان میں حکومت بدل گئی ہے اور اڑی اور پلوامہ میں حملے کیے گئے جس کا جواب موجودہ حکومت نے 15 دن میں ہی دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا