کولگام میں پانچ ہابرڈ ملی ٹینٹ اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار

0
0

یواین آئی

سری نگر؍؍جنوبی ضلع کولگام میں سیکورٹی فورسز نے پانچ ہابرڈ ملی ٹینٹوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کولگام پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران کولگام میں پانچ ہابرڈ ملی ٹینٹوں کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت عادل حسین وانی ولد لال الدین وانی ساکن پونیوا، سہیل احمد ڈار ولد سراج احمد ڈار ساکن بوگام، اعتماد احمد لاوے ولد عبدالرشید لاوے ساکن برازلن جاگیر ، معراج احمد لون ولد بشیر احمد لون ساکن ہاوورا، سبزار احمد کھار ولد غلام محمد کھار ساکن گھاٹ ریڈونی پائین کے بطور کی ہے۔موصوف ترجمان کے مطابق ہابرڈ ملی ٹینٹوں کے قبضے سے دو پستول، تین ہینڈ گرینیڈ، ایک یو بی جی ایل ، دو پستول میگزین، بارہ پستول گولیوں کے راونڈ، 21اے کے راونڈ اوردوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا