کور کمانڈر نے راجوری اور پونچھ میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا

0
0

جموں،9 اگست(یو این آئی)فوج کی 16ویں کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے جمعے کے روز راجوری اور پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز کور کمانڈر نے ایل او سی کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایل او سی پراگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات جوانوں سے بات چیت کی۔
اس موقع پر گراونڈ پر تعینات آفیسران نے آپریشنل تیاریوں اور تازہ سیکورٹی صورتحال سے متعلق کور کمانڈر کو بریف کیا۔
اس سے قبل کور کمانڈر کو فوج کے سینئر آفیسران نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
فوجی کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔
بتادیں کہ راجوری اور پونچھ کے جڑواں اضلاع میں حالیہ ملی ٹینسی واقعات کے بعد سیکورٹی فورسزکو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں جبکہ پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحد پربھی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا