کنگنا رناوت کے خلاف سپریا سری نیت کے ریمارکس 

0
0
خواتین کمیشن نے الیکشن کمیشن سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا
یواین آئی
نئی دہلی؍؍ قومی خواتین کمیشن نے ہماچل پردیش کی منڈی سیٹ سے مشہور اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس کی ترجمان سپریا سری نیت کے قابل اعتراض ریمارکس پر ان کے خلاف الیکشن کمیشن سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں خواتین کمیشن نے کہا ہے کہ کمیشن نے محترمہ شرینیت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ قومی خواتین کمیشن نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر کانگریس ترجمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
خواتین کمیشن نے کہا ” وومن کمیشن سپریہ شرینیت اور ایچ ایس اہیر کے ذلت آمیز سلوک سے حیران ہے۔ ایسا سلوک ناقابل برداشت اور خواتین کے وقار کے خلاف ہے۔ خواتین کمیشن کی سربراہ ریکھا شرما نے الیکشن کمیشن کو خط بھیج کر ان کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ آئیے ہم تمام خواتین کی عزت اور وقار کو برقرار رکھیں۔”
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا