سپریا شرینیت نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے قابل اعتراض پوسٹ ہٹائی

0
0

یواین آئی

شملہ؍؍کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار اور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے بارے میں کی گئی قابل اعتراض پوسٹ کو سوشل میڈیا سے ہٹا دیا ہے۔
محترمہ شرینیت نے اپنے ‘X’ اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا "بہت سے لوگوں کو ان کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس تک رسائی حاصل ہے،”۔ ان لوگوں میں سے ایک نے آج میرے علم میں لائے بغیر انتہائی نفرت انگیز اور قابل اعتراض پوسٹ کر دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی مجھے اس بات کا علم ہوا میں نے اس پوسٹ کو ہٹا دیا۔ جو بھی مجھے جانتا ہے وہ اچھی طرح جانتا ہے کہ میں کسی عورت کے بارے میں ذاتی تبصرے نہیں کرتی۔کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ یہ ان کے نوٹس میں آیا ہے کہ یہ پوسٹ پہلے ایک پیروڈی (جعلی) اکاؤنٹ (@SupriyaParody) پر چل رہی تھی۔ کسی نے وہاں سے یہ پوسٹ اٹھا کر ان کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کر دی۔ انہوں نے کہا، ”میں اس شخص کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہوں جس نے یہ کیا ہے۔ مزید برآں، میرے نام کا غلط استعمال کرکے بنائے گئے پیروڈی اکاؤنٹ کی اطلاع X کو دی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بی جے پی نے اتوار کو بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو منڈی پارلیمانی حلقہ سے میدان میں اتارنے کا اعلان کیا ہے۔محترمہ شرینیت کے اکاؤنٹ پر قابل اعتراض تبصروں کے ساتھ بالی ووڈ اداکاراؤں کی بولڈ اور جزوی طور پر ٹاپ لیس تصاویر پوسٹ کی تھیں، جو تھوڑی ہی دیر میں ٹرینڈ ہونے لگیں تھیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا