فوج ہائی الرٹ ،پاکستان کی فائرنگ کا جواب دینے کیلئے تیار رہنے کی ہدایات
سی این آئی
سرینگر؍؍پاکستانی فوج اور ربھارتی ینجرس کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹروں میںگزشتہ دنوں سیز فائر کی خلاف ورزی پر لائن آف کنٹرول پر ہندوپاک افواج کے درمیان پھر تناؤ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس پر فوجی حکام نے زبردست احتجاج کیا ہے اور کہا کہ ہے دراندازوں کو بھارت میں دھکیلنے کیلئے ہی بار بار فائرنگ کی جارہی ہے ۔دریں اثنا لائن آف کنٹرول پر تعینات فوج کو الرٹ کردیا گیا ہے اور پاکستان کی فائرنگ کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ فوج کو تیار رہنے کی ہدایات بھی دی گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی ایل او سی کے مختلف سیکٹروں میں اضافی فوجی اہلکاروں کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دنوںپونچھ سیکٹر میں آر پار افوج کے درمیان سیز فائر بندی کی خلاف ورزی پر فوج نے پاکستان سے زبردست احتجاج کیا ہے۔اعلیٰ فوجی حکام نے بتایا کہ پاکستان جس طرح بار بار سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہا ہے وہ دراصل اس لئے کی جارہی ہے کہ تربیت یافتہ دراندازوں کو بھارتی علاقے میں داخل کیا جائے ۔ان فوجی حکام نے بتایا کہ دراندازوں کو اس پار دھکیلنے کیلئے ہی پاکستانی آرمی وقفے وقفے سے سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہی ہے تاکہ اس کی آڑ میں ایل او سی کے پار سے جنگجو اس پار آنے میں کامیاب ہوں ۔اطلاعات کے مطابق پونچھ سیکٹر میں گذشتہ روز پاک فوج کی طرف سے شدید فائرنگ کے مدنظر لائن آف کنٹرول پر تعینات فوج کو الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور فوج سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستانی فائرنگ کا بھر پور جواب دیں اور دراندازوں کی اس پار آنے کی کسی کوشش کو پوری طاقت سے ناکام بنائیں ۔اس ضمن میں فوجی حکام نے بتایا کہ ایل او سی کے مختلف سیکٹروں میں تعینات فوج کی تعداد میں اضافہ بھی کیا گیاہے کہ وہ پار کی صورتحال اور کسی بھی سرگرمی پر گہری نظر گذر رکھیں ۔حساس مانے جانے والے سیکٹروں کی طرف بھی غیر معمولی توجہ دی جارہی ہے