ڈی سیز سے جموں و کشمیر میں سیاحت کی ترقی کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کو کہا
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍کمشنر سیکرٹری محکمہ سیاحت یشا مدگل نے آج جموں توی گالف کورس، کشمیر گالف کورس ، رائل اسپرنگ گالف کورس ، گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، جے اینڈ کے کیبل کار کارپوریشن وغیرہ کے ساتھ محکمہ سیاحت کے کام کاج کا جائیزہ لینے کیلئے میٹنگوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ۔ جموں و کشمیر کے یو ٹی میں سیاحت کی ترقی کا جائیزہ لیتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے ڈی سیز سے کہا کہ وہ ریاست میں سیاحت کی ترقی کیلئے جامع منصوبہ تیار کریں ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ 5 سٹار ہوٹل /ریزورٹ کے قیام کیلئے زمین کی نشاندہی کریں ، چیلنج پر مبنی سیاحتی مقام کا انتخاب ، ایڈونچر ٹورازم کی منزل اور دیگر سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے زمین کی نشاندہی کریں ۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ خواہشمند نوجوانوں کو ہوم اسٹے کلسٹرز کے ساتھ ساتھ دیگر انفراسٹرکچر کے قیام کیلئے سہولت فراہم کریں تا کہ وہ خود روز گار بن سکیں ۔ انہوں نے افسروں سے کہا کہ کیمپوں کا اہتمام کریں اور نوجوانوں کو ہوم اسٹے اسکیم کے تحت نوجوانوں کی رجسٹریشن کیلئے آگاہ کریں کیونکہ اس سے ان کیلئے روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ انہوں نے ڈی سیز سے کہا کہ وہ ہوم اسٹے کی رجسٹریشن کیلئے این او سی کے عمل کو تیز کریں ۔ مختلف ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کے سینئر افسران نے اپنی ایجنسیوں کے کام اور کارکردگی کے علاوہ انہیں درپیش چیلنجز اور مسائل کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔ کمشنر سیکرٹری نے افسران پر زور دیا کہ محکمہ کے اثاثوں کو اس کی پوری صلاحیت کے ساتھ استعمال کیا جائے اور ان اثاثوں کی دیکھ بھال بروقت کی جائے ۔ دونوں ڈویژنوں کے ڈی سیز ، سیکرٹری آر ایس جی سی ، جے ٹی جی سی ، کے جی سی ، سپیشل سیکرٹری سیاحت ، ڈائریکٹر فائنانس ٹورازم ، ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر /جموں ، ایڈیشنل سیکرٹری سیاحت ، جے ڈی پلاننگ ۔ کشمیر /جموں ڈویژن کے سی ای اوز اور محکمہ سیاحت کے دیگر متعلقہ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔