آرمی پبلک سکول دومانہ نے سالانہ سکول میگزین ’پریرنا‘کا اجراء کیا

0
0

بریگیڈیئر وویک پوری، ایس ایم کمانڈر، چناب بریگیڈ اور اسکول چیئرمین نے بطور خاص شرکت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍آرمی پبلک اسکول دومانہ نے اسکول کے احاطے میں منعقدہ ایک خصوصی صبح کی مجلس میں اسکول میگزین ‘پریرنا’ کے 22ویں ایڈیشن کی نقاب کشائی کی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈیئر وویک پوری، ایس ایم کمانڈر، چناب بریگیڈ اور اسکول کے چیئرمین نے شرکت کی۔ وہیںلیفٹیننٹ کرنل رندیپ سنگھ سلاتھیا، ایس او اسکول اس موقع پر مہمان ذی وقارتھے۔وہیں صبح کی خصوصی اسمبلی کا آغاز مہمانوں کے رسمی استقبال سے ہوا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی نے اسکول کے پرنسپل کے ساتھ اسکول میگزین ‘پریرنا’ کے 22ویں ایڈیشن کا اجراء کیا جو اسکول کے تعلیمی کیلنڈر کا ایک اہم موقع ہے۔واضح رہے اسکول میگزین کا یہ دلفریب ایڈیشن اسکول کے عملے اور طلباء کے حیرت انگیز تاثرات کی کھوج پر روشنی ڈالتا ہے ۔ اس دوران تقریب میں کھیلوں کی کیٹیگری میں نیشنل اچیورز جنہوں نے قومی سطح کے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی بے مثال کارکردگی اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا انہیں بھی ٹریک سوٹ کے ساتھ سراہا گیا۔ وہیںمہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں ایڈیٹوریل بورڈ کو اسکول میگزین کے بروقت اجراء میں انتھک کوششوں پر مبارکباد دی۔ انہوں نے نوجوان جوبلینٹ انعام جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور انہیں اپنی لچک، حوصلہ اور قیادت کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے اور بلندیوں پر پہنچنے کی دعا کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا