کل ہند انجمن سادات کے صدر پیرزادہ سیّد نثار حسین شاہ کی ایل جی سے ملاقات

0
0

پونچھ کے نوجوانوں کیلئے خصوصی بھرتی پیکیج کا کیا مطالبہ
منظورحسین قادری
جموں؍؍ کل ہند انجمن سادات کے صدر وسوشل ایکٹیوسٹ پیرزادہ سیّد نثار حسین شاہ نیراج بھون جموں شری منوج سنہا لفٹیننٹ گورنر جموں وکشمیر سے ملاقات کی ان کے ہمراہ شیخ مظفر احمد بھی موجود تھے دوران تبادلہ خیالات مختلف اقسام وانواع کے مسائل زیر غور لائے جن میں ریاستی باشندگان کی قیام امن وامان تئیں ناقابل فراموش بے لوث خدمات کا ذکر کیا گیا جب کہ ریاست گیر سطح پر عسکریت پسندی کا گراف عروج پر تھا جموں پونچھ شاہراہ کی کشادگی وتوسیع پر مکمل چار لائنز روڈ کو ناگزیر بتایا اس شاہراہ پر ٹننل کے تعمیری کو خوش آئند قراردیتے ہوئے منجاکوٹ تا سرنکوٹ پوٹھہ ٹننل پروجیکٹ کا مطالبہ بھی رہا اور مین روڈ سے سندری گاؤں تک 2022_23 میں منظور شدہ رابطہ سڑک کی تعمیراتی سرگرمیاں محکمہ جنگلات کی طرف معطل کئے جانے کے معاملات پر توجہ مبذول کرواتے ہوئے ازسرنو تعمیر کام شروع کئے جانے کی مانگ کی سرحدی ضلع پونچھ کے نوجوانوں کو پولیس سی آرپی ایف اور بی ایس ایف میں خصوصی بھرتی پیکیج دیے جانے بابت توجہ دلائی تاکہ غریب تعلیم یافتہ نوجوان برسرروزگار ہو کرسرحد وسیما کی رکشا کرسکیں سرحدی علاقہ کے دوردراز علاقہ جات میں شمسی توانائی پلانٹ کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے مقامی افسران واہلکاران کی دیر پا تعیناتی عوام کے لئے باعث پریشانی ہے چونکہ وہ اچھی طرح ذمہ داری نبھانے سے قاصر ہیں منریگا کے مواد اور مزدوری کی ادائیگی کی واگذاری جن غریب افراد کے پاس سر چھپانے کے لئے گھر روزگار کے لئے سرکاری مقامات پر فقط دکانیں ہیں ان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کی جائے کیونکہ وہ از حد پریشان ہیں متعلقہ تحصیلدار آئے روز انہدامی نوٹس جاری کرتے ہیں اور مفلوک الحال عوام کے لئے گزر بسر کوئی دیگر وسیلہ نہ ہے نیز بے روزگار عوام کو کم شرح اضافی شرح پر قرضہ فراہم کیا جائے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو نیز لفٹیننٹ گورنر کو سرزمین پونچھ کے روحانی مقام دربار شریف سائیں میراں بخش علیہ الرحمہ گونتریاں پر بھی مدعو کیا جس پر گورنر موصوف نے فروری اوآخر تک آستانہ عالیہ پر حاضری دینے اور مسائل کے حل وعقدکی تقین دہانی کرائی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا