بچوں کی صلاحتوں کو بروے کار لانے کے لئے قابل تحسین اقدام: مقررین
ریاض ملک
منڈی؍؍ منڈی تحصیل ہیڈ کواٹر پر قائیم جماعت رضاے مصطفے منڈی کے زیر اہتمام مدرسہ رضا الاسلام کے زیر اہتمام پہلی بار مدرسہ کے طلباء کے مابین مسابقے کا اہتمام کیاگیا۔ اپنی نوعیت کے اس اہم ترین پروگرام کا مقصد بچوں میں دینی شوق اور ان کی صلاحتوں کو برواے کار لاناہے۔جس میں مدرسہ کے کل 30سے زائد طلباء نے شرکت کی۔ اور اردو، عربی، پہاڑی، گوجری، اور انگریزی زبان میں تقاریر نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ وسلم ، پر مبنی یہ اہم مسابقہ منعقد ہوا۔ مسابقہ بطور حکم حضرت مولانا خلیل احمد امام وخطیب جامع مسجد ساتھرہ، حضرت مولانا جاوید احمد فیضی خطیب جامع مسجد چنڈک، حضرت مولانا ریاض احمد صدر المدرسین اعلی پیر منڈی کے علاوہ حضرت مولانا طاہر احمد، حضرت مولانا صابر حسین اڑائی کے علاوہ بچوں کے والدین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ اول دوم سوم انے والے طلباء کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔ پروگرام میں جماعت رضاے مصطفے منڈی کے صدر سید مسرت حسین شاہ اور جنرل۔سیکرٹری حاجی غلام عباس ہمدانی کی نگرانی میں اس ادارے کی سربلندیوں کی سرہانہ کی ہے۔ اس دوران حکماء حضرات کے علاوہ دیگر مقررین نے بچوں کی جانب سے پیش کئے گئے پروگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوے امام وخطیب وناظم اعلی مدرسہ رضاالاسلام حضرت مولانا سید فاضل حسین رضوی کو مبارک باد پیش کی۔ اور مدرسہ میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کا نظم پر بھی زور دیاگیا۔ تاکہ جہاں دینی اداروں میں پڑھنے والے بچے ایک طرف عالم دین بن کرنکلیں وہی دوسری جانب ڈاکٹر اور انجینئر بھی بنیں۔ اس دوران حافظ ریاض احمد نعیمی نے اول دوم سوم انے والے طلباء کے ناموں کا اعلان کیا۔ اور جہاں طلباء کو انعامات سے نوازا گیا وہی پر بچوں کو بہترین تیاری کروانے پر بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔اراکین اور حضرت مولانا سید فاضل حسین رضوی نے تمام علمائے کرام اور مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔ پروگرام کے آخر میں سید عنائیت حسین بخاری نے ادارہ کی مزید ترقی اور بچوں کے علمی زوق میں اضافہ کے لئے دعا کی۔