کلسٹر یونیورسٹی جموں میںکرگل جنگ پر مبنی دستاویزی فلم کی اسکریننگ کی گئی

0
0

این سی سی کیڈٹس کو 1999 کی کرگل جنگ کی تاریخی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا
لازوال ڈیسک
جموںڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر، کلسٹر یونیورسٹی آف جموں کی قیادت میں کرگل وجے دیوس کی یاد میں جموں کی کلسٹر یونیورسٹی میں مدن لال چودھری، 1999 میں کرگل جنگ کے 18 گرینیڈیئر شہید ویر چکرپر ایک دستاویزی فلم کی اسکریننگ کی میزبانی کی گئی۔اس تقریب میں ڈاکٹر راج شری دھر، ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر، سی ایل یو جے، پرنسپل ایم اے ایم کالج، لیفٹیننٹ ڈاکٹر دیویندر کمار شرما، کوآرڈینیٹر این سی سی کلسٹر یونیورسٹی آف جموںنے شرکت کی جہاں فیکلٹی اور این سی سی کیڈٹس بھی موجود تھے۔واضح رہے اس دستاویزی فلم کا مقصد این سی سی کیڈٹس کو 1999 کی کارگل جنگ کی تاریخی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ وہیںتقریب کا اختتام لیفٹیننٹ ڈاکٹر دیویندر کمار شرما کے شکریہ اور کرگل جنگ کے دوران دکھائے گئے جرات اور قربانیوں کے نظریات کو برقرار رکھنے کے عہد کے ساتھ ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا