کشمیر ویلی تھیٹر اور ونگس کلچرل سوسائٹی دہلی کی مشترکہ پیشکش

0
0

ٹیگورہال میں’ عجیب داستان ہے یہ‘ اسٹیج ڈرامہ پیش کیاگیا
شافیہ گلفام
سرینگرسرینگر کے ٹیگورہال میں کشمیر ویلی تھیٹر سرینگر اور ونگس کلچرل سوسائٹی دہلی کے فنکاروں نے باہمی اشتراک سے تین کہانیوں پر مبنی ایک مزاحیہ ڈرامہ حاضرین کے روبرو پیش کرکے ان سے خوب داد حاصل کی۔طارق حمید اور شیخ شجاع نے اپنی بہترین اداکاری سے ہال میں موجود تھیٹر شائقین کو کھڑے ہوکر تالیاں بجانے کے لئے مجبور کیا۔ اس موقع پر کشمیر ویلی تھیٹر کے سربراہ شیخ محمد حنیف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کے تھیٹر کی کارکردگی سے آگاہی حاصل کرنا اور ایک دوسرے کے کلچر سے واقف ہونا ہمارا مقصد ہے اور اسی سلسلے کے تحت کشمیر ویلی تھیٹر سرینگر اور ونگس کلچرل سوسائٹی دہلی نے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے تعاون سے یہ ڈرامہ کھیلا ہے جس کی تھیٹر شائقین نے خوب سراہنا کی۔زی وقار اور زی عزت حاضرین میں سابقہ سربراہ دوردرشن کیندر سرینگر شبیر مجاہد، سابقہ سربراہ آل انڈیا ریڈیو سرینگر سید ہمایوں قیصر، معروف براڈکاسٹر اور ڈرامہ نویس نثار نسیم، معروف فلم ساز، اداکار اور ایکٹرس کریٹیو تھیٹر کے سربراہ مشتاق علی احمد خان، ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ، معروف ڈرامہ نویس محمد یوسف شاہین،دلدار اشرف شاہ، ماہر تھیٹر اور ڈرامہ نویس ریشی رشید، الطاف حسین،خورشید میر، ظہور زیدی،گل جاوید خان، فرحت صدیقی اور وادی کے دیگر کئی نامور اداکار اور ہدایت کار شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا