کشمیر میں شدید گرمیوں کے بیچ محکمہ تعلیم نے اسکول اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا

0
0

سری نگر، 23 جولائی (یو این آئی) وادی کشمیر میں جاری جھلسانے والی گرمیوں کے بیچ محکمہ تعلیم نے وادی کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمے کی طرف سے جاری حکمنامے کے مطابق کشمیر کے شہری و دیہی علاقوں میں ہائر سیکنڈری سطح تک کے تمام سرکاری و غیر اسکولوں میں کلاس ورک صبح 8 بجے سے دن کے 1 بجے تک ہوگا اور اوقات کار کا یہ سلسلہ 10 اگست 2024 تک جاری رہے گا۔
محکمے نے یہ فیصلہ وادی میں جاری شدید گرمی کی لہر کے بیچ والدین اور دیگر متعلقین کی طرف سے موصول ہونے والی نمائندگیوں کے بعد لیا ہے۔
محکمے کی طرف سے منگل کو جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا: ‘ وادی میں جاری گرمی کی لہر کے پیش نظر والدین اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی طرف سے طلبا کے لئے اسکول اوقات کار میں تبدیلی سے متعلق نمائندگیاں سامنے آ رہی ہیں جبکہ دوسری طرف محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کشمیر میں آنے والے دنوں میں بھی گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘لہذا مذکورہ بالا حالات کو دیکھتے ہوئے اور والدین اور مختلف سٹیک ہولڈرز کی درخواستوں اور محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو زیر نظر رکھتے ہوئے کشمیر صوبے میں شہری و دیہی علاقوں کے ہائر سیکنڈری سطح تک کے تمام سرکاری و تسلیم شدہ غیر سرکاری اسکولوں میں کلاس ورک صبح 8 بجے سے دن کے 1 بجے تک ہوگا’۔
تاہم حکمنامے میں کہا گیا کہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ صبح 8 بجے سے دن کے 2 بجے تک اسکولوں میں حاضر رہے گا۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ یہ انتظام 10 اگست 2024 تک جااری رہے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا