سی این آئی
سرینگروادی کشمیر میں چالیس دنوں کی ”ووہرات “ شروع ہوگئی ہے جس دوروان وادی میں درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتاہے اس دوروان ”ووہرات “ کی آمد میں عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان چالیس دنوں کے دووان وادی میں بجلی اور پانی کی بلا خلل براہمی کو یقینی بنانے کےلئے اقدامات اُٹھائے جائیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں اگرچہ رواں ماہ سے ہی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا اور گزشتہ ہفتے کئی دنوں کے دوران یہاں کافی گرمی محسوس کی گئی تاہم اب 21جون سے وادی کی معروف ”ووہرات “40دنوں تک مہمان بن کے رہے گی ووہرات کا خوف کشمیری صدیوں سے جھیلتے آرہے ہیں اور ان کے آسیب پر اس کا اس قدر وہم بیٹھ گیا ہے کہ ان چالیس دنوں تک لوگ بس ایک ہی بات زبان پر لاتے ہیں کہ آج ووہرات ہے ۔ اس لئے کام نہیں ہو پارہا ہے ۔ ووہرات کے چالیس دنوں میں کھانے پینے میں بھی کشمیری عوام بہت احتیاط برتے ہیں اور کچھ الٹا سیدھا کھانے سے پرہیز کرتے ہیں ماہرین صحت کے مطابق ”ووہرات “کے ان چالیس دنوں میں پیاز اور لیمبو کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہئے اور عادت سے زیادہ پانی پینا انسانی صحت کےلئے نہائت ہی اہم ہے خاص کر ان چالیس دنوں کے دوران پانی کا استعمال کثرت سے کرنا بہتر ہے۔ واضح رہے کہ کشمیر میں سال کے 80دن کشمیریوں کےلئے انتہائی تکلیف دہ ہوتے ہیں جن میں سردیوں کے موسم میں 21جنوری سے شروع ہونے والا 40دنوں کا چلہ کلاں اور گرمیوں میں 21جون سے شروع ہونے والا چالیس دنوں کی ووہرات۔اس دوران عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان چالیس دنوں کے دوران وادی میں بجلی اور پانی کی سپلائی کو بلا خلل مہیا رکھنے میں اقدامات اُٹائے جائیں۔