سی این آئی
سرینگرگاندربل کے نالہ سندھ بدھ کے روز ایک دلخراش واقعے کے دوران غرقآب ہوئی جواں سالہ استانی کی نعش کوبرآمد کرنے کی کے لئے کاروائی جمعہ کوتیسرے روز بھی جاری رہی تاہم آخری اطلاعات ملنے تک تلاشی کارروائی پر مامور ماہر غوطہ خوروں کو استانی کی نعش نہیں ملی ۔سی این آئی کے مطابق بدھ روز گاندربل میں نالے سندھ میں اس وقت ایک جواں سالہ استانی غر قآب ہو گئی تھی جب وہ ایکسکرشن کیلئے یہاں آئے تھے ، معلوم ہوا ہے کہ 25سالہ کلثومہ رشید دختر عبد الرشید بٹ پیر پھسل جانے کے بعد نالہ سندھ میں غر قآب ہوئی جس کے بعد نالے سے جواں سالہ استانی کی نعش برآمد کرنے کے حوالے سے تیسرے روز بھی ماہر غوطہ خوروں اور پولیس نے مشترکہ طور پرتلاشی کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا ۔ ۔ نمائندے کے مطابق معصوم کی لاش کو دریائے جہلم سے برآمد کرنے کیلئے پولیس اور انڈین نیوی کے کمانڈوز نے تیسرے روز بھی ہ تلاشی کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا تاہم آخری اطلات ملنے تک تلاشی کارروائی کا سلسلہ جاری تھا ۔