کشمیر میں تین دنوں میں تین حملوں نے امن کی بحالی کے دعوئوں کی پول کھول دی: پون کھیڑا

0
0

کہاکانگریس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس نے جموں و کشمیر میں مسلسل دہشت گردانہ حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وہاں امن بحال کرنے کے حکومتی دعوؤں کو کھوکھلا قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین دن میں تین حملوں نے تشدد کے خاتمے کے حکومت کے دعووں کی پول کھول دی ہے۔
کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے بدھ کو یہاں ایک بیان میں دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ کانگریس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔جموں و کشمیر میں 3 دنوں میں 3 دہشت گردانہ حملوں کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ ا?خر ان کی نظر ریاسی پرکیوں نہیں ہے۔ مسٹر مودی نے حلف برداری کے بعد پاکستانی لیڈروں کو ٹویٹ کرکے جواب دیا لیکن وحشیانہ دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرنے کا وقت نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سال میں مودی حکومت کے جھوٹی چھاتی ٹھونکنے کی وجہ سے قومی سلامتی کو نقصان پہنچا ہے اور بے گناہ لوگ بزدلانہ دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔ سب کچھ پہلے کی طرح چل رہا ہے۔
ترجمان نے کہا، ‘جب مسٹر مودی اور ان کی این ڈی اے حکومت حلف لے رہی تھی اور ملک میں کئی سربراہان مملکت موجود تھے، اسی وقت جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں ایک خوفناک اور بھیانک دہشت گردانہ حملہ ہوا جس میں 9 لوگ مارے گئیاور کم از کم 33 زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں نے شیو کھوری مندر سے کٹرہ جانے والی تیرتھ یاتریوں سے بھری بس پر فائرنگ کی اور معصوم بچوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔ متاثرین کو خود ساختہ ‘پرماتما’ وزیر اعظم سے ہمدردی کا ایک لفظ بھی نہیں ملا۔ کٹھوعہ میں ایک اور دہشت گردانہ حملہ ہوا جس میں ایک شہری زخمی ہوا۔ گزشتہ روز ڈوڈہ کے چھترکلا میں دہشت گردادنہ مڈبھیڑ میں چھ سیکورٹی اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گئے۔ جموں و کشمیر میں تین دنوں میں دہشت گردانہ حملوں کا سیلاب ا?گیا ہے جب کہ پی ایم مودی پاکستانی رہنماؤں – نواز شریف اور پاک وزیر اعظم شہباز شریف کے مبارکبادی ٹویٹس پر ردعمل پوسٹ کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے وحشیانہ حملوں پر ایک بھی لفظ کیوں نہیں کہا؟ انہوں نے خاموشی کیوں اختیار کر رکھی ہے؟”

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا