انتخابات کے دوران فضائیہ کے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے 1700 سے زائد پروازیں بھریں
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍ہندوستانی فضائیہ کے طیارے اور ہیلی کاپٹر جنگ میں مختلف مشن انجام دینے کے ساتھ ساتھ امن کے وقت میں قوم کی تعمیر کی سمت میں کئی اہم مشن بھی انجام دیتے ہیں اور اس سلسلے میں ان طیاروں نے اہم کردار ادا کیا۔ حال ہی میں مکمل ہوئے لوک سبھا انتخابات میں ایک ہزار گھنٹے کی مدت میں فضائیہ کی 1750 سے زیادہ پروازیں بھری گئیں۔
فضائیہ نے بدھ کے روز کہا کہ اس کے ایم آئی 17 ویریئنٹس، لائٹ یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر (چیتک) اور مقامی ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر دھرو اور کارگو ہوائی جہاز نے انتخابی عملے اور انتخابی سامان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے ایک ہزار گھنٹے تک 1750 گھنٹے سے زیادہ پروازیں بھریں۔
یہ ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور دیگر مشینوں اور انتخابی سازو سامان کو خاص طور پر دور دراز اور ناقابل رسائی علاقوں تک پہنچانے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔فضائیہ کا یہ آپریشن اس لیے بھی اہم تھا کہ پولنگ افسران کو الیکشن کی تاریخ سے دو دن پہلے ہر دور دراز کے پولنگ اسٹیشن تک بحفاظت پہنچانا تھا اور پھر وہاں سے واپس لانا تھا۔