سری نگر،10 اکتوبر (یو این آئی) سرکاری ذرائع کے مطابق وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ کے راستے سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران میوہ سے لدے قریب نو ہزار ٹرک سری نگر سے جموں کی طرف روانہ ہوئے ہیں۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ کے راستے سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 ہزار74 بڑی گاڑیوں نے قاضی گنڈ پار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان گاڑیوں میں میوہ سے بھرے8 ہزار8 سو20 گاڑیاں شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ناساز گار موسمی حالات کے بیچ وہ ان گاڑیوں کی دن رات نقل و حرکت کو ممکن بنا سکے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے متعلقہ محکمے کو قومی شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اپنے اپنے منزلوں کی طرف روانگی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی تھی۔