اننت ناگ میں رات بھر جاری رہنے والی جھڑ پ میں 2 جنگجو مارے گئے : پولیس

0
0
اننت ناگ میں رات بھر جاری رہنے والی جھڑ پ میں 2 جنگجو مارے گئے : پولیس

سری نگر، 10اکتوبر(یو این آئی)جنوبی کشمیر کے ٹینگہ پاوا اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنوبی ضلع اننت ناگ کے ٹینگہ پاوا گاوں میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اس علاقے کو درمیانی شب اپنے محاصرے میں لے کر اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے گھر گھر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔

انہوں نے بتایا کہ خود کو سلامتی عملے کے گھیرے میں پا کر ملی ٹینٹوں نے اندھا دھند گولیاں برسا کر فرا ر ہونے کی بھر پور سعی کی تاہم حفاظتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے اُنہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا او ر اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔

موصوف ترجمان کے مطابق رات بھر جاری رہنے والی اس جھڑپ میں دو جنگجو مارے گئے جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گاوں میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا