کشمیربھرمیںکینڈل لائٹ مارچ نکالے گئے

0
0
آصفہ کے قتل میں ملوث افراد کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا گیا 
یوپی آئی
سرینگر؍؍وادی کے مختلف علاقوں میں نماز مغرب کے بعد آصفہ کے حق میں کینڈل لائٹ مارچ نکالا گیا جس دوران مظاہرین نے ملوثین کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا ۔ کٹھوعہ میں معصوم آصفہ کو بے دردی سے قتل کرنے کے خلاف نماز مغرب کے بعد وادی کے اطراف واکناف سے کینڈل لائٹ مارچ نکالنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔ نمائندے کے مطابق چرار شریف میں علمدارِ کشمیر ؒ کے خانقاہ میں نماز مغرب ادا کرنے کے بعد لوگوں نے کینڈل لائٹ مارچ نکالا اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ کل رات تاریخی جامع مسجد سرینگر میں بھی نوجوانوں نے کینڈل لائٹ مارچ نکالا اور قتل کے اس بھیانک واقعے میں ملوث افراد کو پھانسی پر لٹکانے کامطالبہ کیا۔ جنوبی ، شمالی کشمیر میں بھی کینڈل لائٹ مارچ نکالے گئے اور اس دوران ملوثین کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔ دریں اثنا جموں کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ وادی چناب میں بھی آصفہ کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پُر امن طورپر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا