کشتواڑ کے بدرن سے بھاٹہ سڑک رابطہ کی حالت خستہ، عوام پریشانیوںکا سامنا کر رہی ہے

0
0

مقامی عوام نے سڑک رابطہ پر تارکول بچھا کر کام کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا
بابر فاروق
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے علاقہ پلماڑ میں بدرن سے بھاٹہ سڑک رابطہ پر کء مہینوں پہلے کام شروع کیا گیا جو ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے۔ سڑک رابطہ پر سفر کرنے والے مختلف گاؤں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے جن میں بھاٹہ، سوزنہ،چملائ، سونابتی، رکنہ، رازنہ و ہاٹھنہ شامل کا کہنا ہے کہ اس سڑک رابطہ پر کئی مہینوں پہلے کام کو شروع کیا گیا لیکن کام کی سست رفتاری سے ابھی تک کام مکمل نہیں ہوا ہے جسکی وجہ سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سڑک رابطہ پر اول تو کام سست رفتاری سے جاری ہے اور نکاسی کا بھی کوئی معقول انتظامات دیکھنے کو نہیں ملے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک رابطہ کی حالت اتنی ابتر ہے اس پر سفر کرنا دشوار ہو رہا ہے اور مسافر بردار گاڑیوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے سڑک رابطوں کو لے کر علاقہ پلماڑ کی عوام سے سوتیلی ماں کا سلوک ہر کسی سرکار نے کیا، انہوں نے کہا عرصہ دراز سے ہم مطالبہ کر رہے ہیں بھنڈراکوٹ سے ڈنگڈورو سڑک رابطہ کو بھی کشادہ کیا جائے لیکن ابھی تک اس پر بھی کام دیکھنے کو نہیں ملا۔ انہوں نے کہا تنگ سڑک رابطہ و سڑک رابطہ کی خستہ حالی علاقہ پلماڑ کی عوام کے لیے باعث تشویش ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا کہ بدرن سے بھاٹہ سڑک رابطہ کافی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس سڑک رابطہ پر ہائر سیکنڈری سکول بھی واقع ہے اور طلباء و تدریسی عملے کو بھی اسی رابطہ سے گزرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر و ضلع انتظامیہ کشتواڑ سے اپیل کی اس سڑک رابطہ پر جلد از جلد کام کو مکمل کیا جائے تاکہ عوام کے ساتھ ساتھ اسکولی طلباء و تدریسی عملے کو بھی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا