جامع مسجد لسولی میں ولی کامل حضرت الحاج بابا میاں نظام الدین لاروی نقشبندی ؒکے سالانہ عرس کی تقریب کا انعقاد

0
0

ایم شفیع رضوی
تھرو ریاسی// جامع مسجد شریف لسولی تھرو میں ہر سال کی طرح اس سال بھی روحانی سیاسی سماجی شخصیت ولی کامل حضرت حضرت بابا میاں نظام الدین لاروی نقشبندی رحمت اللہ علیہ کے سالانہ عرس شریف کی محفل کا انعقاد مرحوم مغفور درویش علی محمد کے فرزندان کی زیر نگرانی سالانہ عرس شریف کے تعلق سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں گرد و نواح کی عوام الناس نے شمولیت فرمائی تقریب میں ختمات المعظمات ذکر و اذکار وغیرہ کا اہتمام کیا گیا تھا اس موقع پر حضرت الحاج بابا میاں نظام الدین لاروی ؒکی روحانی سیاسی سماجی خدمات کو بھی یاد کیا گیا حضرت الحاج بابا میاں نظام الدین نے سیاسی سماجی روحانی طور پر قوم و ملت کی خدمت کی ہے اور کئی راہ سے بھٹکے ہوئے لوگوں کو راہ راست پر لا کر اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تابعدار بنایا ہے اللہ کے نیک بندوں نے ہمیشہ نیکیوں کی دعوت دیتے ہوئے برائیوں سے منع فرمایا ہے اولیائے کرام کے عرس منانے کا یہ مقصد نہیں ہونا چاہیے کہ طرح طرح کے پکوان پکائے جائیں اور کھائے جائیں بلکہ اولیائے کرام کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کیا جائے سمجھا جائے اور اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل کیا جائے کہ اولیائے کرام نے کس طرح مقام ولایت حاصل کیا ہے اولیائے کرام کی سیرت کا مطالعہ کرنے سے یہی حاصل ہوتا ہے کہ اولیائے کرام نے اپنی پوری زندگی اللہ کی اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تابعداری میں گزاری ہے اور مخلوق خدا کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا ہے موجودہ دور میں بڑھتی ہوئی بے حیائی اور منشیات سے اپنے بچوں کو محفوظ کرنے کے لیے اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا کرانے کی ضرورت ہے تاکہ ہماری انے والی نسلیں برائیوں سے محفوظ ہو کر سماج میں اپنا اچھا کردار ادا کر سکیں موجودہ دور میں معاشرے میں منشیات کا استعمال بہت زیادہ ہو چکا ہے منشیات کی وجہ سے ہمارے سماج کے نوجوان سماجی طور پر معاشی طور پر جسمانی طور پر کمزور تر کمزور ہوتے جا رہے ہیں جو ایک بہت ہی لمحہ ہے فکریہ ہے سماج کے ہر ذی شعور انسان کو اس پر فکر مند ہونے کی ضرورت ہے کہ نوجوان طبقہ کو اور انے والی نسل کو منشیات اور دیگر برائیوں سے کیسے بچایا جا سکے اور یہ اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی ممکن ہو پائے گا اس موقع پر کئی سماجی ،سیاسی اور معززشخصیات کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں عوام الناس نے بھی شمولیت فرمائی مجلس کا اختتام دعا درود و سلام کے ساتھ ہوا عوام الناس کی اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی عرس شریف میں شمولیت فرمانے والے زائرین کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا