کشتواڑ: ڈی ڈی ایم اے نے تباہ شدہ پلوں کی بحالی کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا

0
0

لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (ADDC) کشتواڑ شام لال نے آج یہاں اپنے دفتر کے چیمبر میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مس مینیجمنٹ اتھارٹی کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ (SDRF) کے تحت پلوں کی بحالی کے کاموں کو شروع کرنے کے ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ضلع کشتواڑ کی تحصیل بنجواہ میں حالیہ طوفانی سیلاب کی وجہ سے بہہ گئے 8 تباہ شدہ پلوں کی بحالی کے کام کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی۔اے ڈی ڈی سی نے ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ تمام کیسز (کام) کے تخمینے جلد از جلد ان کے دفتر کو ضروری منظوری/کلیئرنس دینے کے لیے جمع کرائیں۔میٹنگ میں اے ڈی سی اندرجیت سنگھ پریہار نے شرکت کی۔ اے سی آر، ورونجیت سنگھ چاڑک؛ ڈی ایف او کشتواڑ، ساگر سنگھ؛ اے او ڈی سی آفس، عمران احمد کچلو؛ تحصیلدار بنجوہ ارشاد احمد کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا