کشتواڑ پولیس نے کیا ایک اور منشیات فروش کو گرفتار

0
0

پولیس تھانہ کشتواڑ میں معاملہ درج، تحقیقات شروع
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍کشتواڑ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف اپنی مسلسل مہم میں،اپر مالیپتھ کشتواڑ سے ایک بدنام منشیات اسمگلر کو حراست میں لیا اور ان کے قبضے سے دس گرام ہیروئن جیسا برآمد کیا۔ ایک مخصوص اطلاع ملنے پر سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ خلیل پوسوال نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس کی قیادت انسپکٹر عابد بخاری اسٹیشن ہاؤس آفیسر پولیس تھانہ کشتواڑ نے ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر کشتواڑ آشیش گپتا نے کی۔ تشکیل شدہ ٹیم نے چھاپہ مار کر تقریباً دس گرام وزنی ہیروئن (چٹا) برآمد کر لیا اور منشیات فروش کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کی شناخت ارشد احمد ولد ثناء اللہ شاہ ساکنہ سیرگواڑی ٹھاکرائی کشتواڑ حال اپر مالیپتھ کشتواڑ کے طور پر کی گئی ہے۔اس سلسلے میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر۔ 67/2023 پولیس تھانہ کشتواڑ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کی گئی اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ خلیل پوسوال عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کے ساتھ آگے آئیں اور کشتواڑ پولیس کو مطالعہ کریں تاکہ سماج دشمن عناصر پر قابو پایا جا سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا