کشتواڑ پولیس نے اٹھارہ سال بعد مفرور سابق جنگجو کو کیا گرفتار

0
0

مفرور ملزمان نزدیکی پولیس تھانہ میں خودپسردگی کریں،بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی:خلیل پوسوال
بابر فاروق
کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے پرویز احمد نامی ایک سابق جنگجو جو گزشتہ اٹھارہ سالوں سے گرفتاری سے بچ رہا تھا، کی کامیاب گرفتاری کے ساتھ ایک اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔ مفرور ملزم پولیس تھانہ کشتواڑ میں درج ایف آئی آر نمبر 100/2005 دفعہ 302/307 آر پی سی 7/27 آئی اے ایکٹ میں مطلوب تھا۔ ذرائع سے ملنے والی مصدقہ اطلاعات پر۔ کاروائی کرتے ہوئے، پولیس تھانہ کشتواڑ کی ایک ٹیم جس کی قیادت انسپکٹر پرویز احمد کھانڈے اسٹیشن ہاؤس آفسیر پولیس تھانہ کشتواڑ کررہے تھے، نے مشتبہ مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ آپریشن طویل عرصے سے مفرور ملزم کی کامیاب گرفتاری کے نتیجے میں ہوا، جس کی شناخت پرویز احمد ولد عبدل رشید باغوان ساکنہ ہلر کشتواڑ کے طور پر ہوئی۔ سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ خلیل پوسوال نے تمام مفرور ملزمان کے لیے اپنے انتباہات کو دہرایا، اور ان پر زور دیا کہ وہ قریبی پولیس تھانہ میں خودسپردگی کریں بصورت دیگر دفعہ سی آر پی سی 82/83 کے تحت انکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا