منڈی میں اپنی پارٹی ورکران کا اہم اجلاس منعقد ہوا

0
0

جموں وکشمیر میں اپنی پارٹی قائد کی خدمات اور جذبات کو سراہاگیا
ریاض ملک
منڈی؍؍ منڈی ڈاک بنگلو میں اپنی پارٹی ورکران کی اہم میٹنگ سابق ایم ایل اے شاہ محمد تانترے کی قیادت میں منعقد ہوئی جس میں تحصیل منڈی کے مختلف علاقوں سے ورکران کی کافی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پرپارٹی کے زمینی سطح پر ورکران کام کاج کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔وہیں شرکاء نے لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے ضلع پونچھ اور جموں وکشمیر میں ترقیاتی کاموں کو لیکر ایل جی انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔ اس کے علاوہ اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری کی بھی عوام کے تئیں بے لوث خدمات کوششوں اور کاوشوں کو سراہا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے پارٹی صدر اور سید الطاف بخاری اور سابق ایم ایل اے شاہ محمد تانترے کے دور اقتدار میں بے لوث خدمات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے جن جن پروجیکٹوں پر اس وقت کام کیاتھااور منظوری کے لئے انتظامیہ کے ساتھ معاملہ کو اجاگر کیا، بارہا ایل جی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ میں رہے اورآج زمینی سطح پر کارگر ثابت ہورہے ہیں۔اس موقع پر اپنی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ریاض آتش، یوتھ لیڈر پیرزادہ بلال مخدومی کے علاوہ متعدد پارٹی کارکنان اور ورکران نے پارٹی کی قیادت سے پر امیدی کااظہارکیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا